پنجاب میں 140 ایڈیشنل سیشن ججز کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
09-13-2023
(لاہور نیوز) پنجاب میں 140 ایڈیشنل سیشن ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے گئے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ شیخ خالد بشیر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تبادلوں کے احکامات چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر خان بھٹی نے جاری کیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عرفان احمد شیخ کو پنڈی گھیب سے بھلوال، ایڈیشنل سیشن جج عثمان علی اعوان کو بطور ایڈیشنل رجسٹرار ایگزامینیشن لاہور ہائیکورٹ تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح سید علی عباس کو بطور ایڈیشنل رجسٹرار پلاننگ ڈویلپمنٹ اینڈ آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری تعینات کیا گیا ہے، ندیم انور چودھری کو ایڈیشنل رجسٹرار پرفارمنس ایویلیوایشن ڈی ڈی جے تعینات کیا گیا ہے۔