سانحہ 9 مئی، ملزموں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

09-13-2023

(لاہور نیوز) 9 مئی جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں عدالت نے مسرت جمشید چیمہ، جمشید اقبال چیمہ، ملک ندیم عباس بارا سمیت 31 ملزموں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی، عدالت کی جانب سے شازیہ سہیل، سیما ناز، ابرار مہدی، شمائلہ راشد اور عرفہ نعیم کو بھی اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی گئی، عدالت نے ملزموں کے اشتہارات شائع کرنے کا حکم دے دیا۔ پولیس  نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان گرفتاری کے خوف سے دانستہ طور پر چھپ رہے ہیں، ملزموں کے خلاف اشتہاری کی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔