صدر مملکت کی تجویز: چیف الیکشن کمشنر نے مشاورتی اجلاس طلب کر لیا

09-13-2023

(ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے عام انتخابات کی تاریخ کی تجویز پر چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن کا اہم مشاورتی اجلاس کل طلب کر لیا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے تاحال اجلاس کے وقت کا تعین نہیں کیا، اجلاس میں صدر مملکت کے خط کا جائزہ لیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: صدر عارف علوی نے 6 نومبر کو عام انتخابات کروانے کی تجویز دے دی اجلاس میں الیکشن کمیشن کی لیگل ٹیم بریفنگ اور قانونی ماہرین رائے دیں گے، اجلاس میں چاروں ممبران سمیت متعلقہ ونگز بھی شریک ہوں گے۔