ڈینگی نے پنجے گاڑ لیے، لاہور میں 63 نئے مریض رپورٹ
09-13-2023
(لاہور نیوز) ڈینگی نے پنجے گاڑ لیے۔ لاہور میں ڈینگی کے 63 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔
صوبہ بھر میں 130 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی۔ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 945 کنفرم مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ پنجاب بھر میں ڈینگی کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 ہزار 270 تک پہنچ چکی ہے۔ سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان کے مطابق ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 70 مریض زیر علاج ہیں۔ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 165 مریض داخل ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے لئے 2 ہزار 678 بیڈز مختص ہیں۔ 137 بیڈز ڈینگی مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔ سیکرٹری صحت پنجاب نے کہا ہے کہ صاف اور خشک ماحول ڈینگی وائرس سے محفوظ رکھتا ہے ۔ شہری ڈینگی کی روک تھام کے لئے محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔