بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف نے شرائط کا معاہدہ مانگ لیا

09-13-2023

(ویب ڈیسک) بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کیلئے آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ سے سخت شرائط کا تحریری معاہدہ مانگ لیا ہے۔

آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ اور وزارت توانائی سے 5 شرائط پر مبنی معاہدے کا مطالبہ کیا ہے، آئی ایم ایف نے کیپٹو پاور پروڈیوسرز کو دی گئی مراعات واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے، آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ دیگر صارفین کی طرح کیپٹو پاور پروڈیوسرز کیلئے گیس نرخوں میں فوری اضافہ کیا جائے۔ آئی ایم ایف کے مطابق کیپٹو پاور پروڈیوسرز کیلئے گیس نرخوں میں اضافہ جولائی 2023ء سے نافذ کیا جائے، کیپٹو پاور پروڈیوسرز کیلئے رعایت ختم اور نرخوں میں اضافہ کا پلان فراہم کیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے ریلیف کا اعلان کرنے اور آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد کیلئے وقت مانگا ہے، آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ صارفین کو ریلیف دینے کیلئے پاور سیکٹر کا نظام درست کیا جائے۔