علاقہ تھانہ شالیمار سے اغوا ہونے والا مغوی وسیم خود ہی اغوا کار نکلا

09-13-2023

(لاہور نیوز) علاقہ تھانہ شالیمار سے اغوا ہونے والے مغوی وسیم کا ڈراپ سین ہو گیا۔

ایس پی سی آئی اے نارتھ فرقان بلال نے اپنے دفتر انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر قلعہ گجر سنگھ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا علاقہ تھانہ شالیمار سے اغوا ہونے والا مغوی وسیم خود ہی اغوا کار نکلا۔ اغوا ہونے والا مغوی خود ہی گھر والوں کو مختلف جعلی نمبروں سے کال کرکے کروڑوں روپے تاوان مانگتا رہا۔ مغوی وسیم آن لائن گیمز کا شوقین تھا جس میں وہ کافی بھاری رقم ہار گیا تھا۔ اغوا برائے تاوان سیل کی سربراہی میں مغوی کی بازیابی کیلئے ٹیم تشکیل دی گئی۔ ملزم کو ڈیٹا بیس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سندھ کے علاقہ سے گرفتار کیا گیا۔ ایس پی سی آئی اے نارتھ فرقان بلال نے مزید بتایا بازیاب ہونے پر انکشاف ہوا مغوی گھر والوں سے پیسے بٹورنے کیلئے اغوا ہونے کا ڈرامہ کرتا رہا۔ مغوی مختلف اوقات میں Binance Account کے ذریعے رقم منگواتا رہا۔ ملزم کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔ ایس پی سی آئی اے نارتھ نے ڈی ایس پی میاں انجم توقیر اور اس کی ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان بھی کیا۔