لاہور تعلیمی بورڈ کا چیئرمین تبدیل کر دیا گیا
09-13-2023
(لاہور نیوز) لاہور تعلیمی بورڈ کا چیئرمین تبدیل ہو گیا۔ سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن آغا علی عباس کو چارج دے دیا گیا۔
سابق چیئرمین بورڈ مرزا حبیب نے کچھ عرصہ قبل عہدے پر کام کرنے سے معذرت کر لی تھی۔ مرزا حبیب نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے پر کام کرنے سے معذرت کر لی تھی۔ الیکشن کمیشن سے اجازت کے بعد محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نئے عارضی چیئرمین کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔