پیار بیوقوفوں کا کام، دل ٹوٹنے سے ڈر لگتا ہے: سحر خان

09-13-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل سحر خان نے کہا ہے پیار بیوقوفوں کا ہے میں ہمیشہ دل ٹوٹنے سے ڈرتی ہوں۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک ویب ٹی وی کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے کیریئر، شادی اور محبت کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔ محبت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سحر خان کا کہنا تھا کہ مجھے زندگی میں کبھی محبت نہیں ہوئی، ’مجھے لگتا ہے میں سمجھدار ہوگئی ہوں، پیار بے وقوفوں کا کام ہے، میں رشتوں کے بارے میں بہت ڈرتی ہوں، مجھے دل ٹوٹنے سے بہت ڈر لگتا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب آپ کسی شخص کو اپنا وقت دیتے ہو اور آخر میں دھوکا مل جائے تو برداشت کرنا مشکل ہوتا ہے، میں چاہتی ہوں کہ جس شخص کو میں اپنا وقت دوں وہ اس کا مستحق ہو، ایسا نہ ہو کہ میں کسی غلط انسان کا انتخاب کرلوں اور بعد میں مجھے پچھتاوا ہو۔ سحر نے مزید کہا کہ میں ابھی صرف انتظار کررہی ہوں، میری توجہ ابھی صرف کام پر ہے، اس کے بعد میں شادی کے بارے میں سوچوں گی، میرے والدین بھی ابھی میری شادی کے بارے میں بات نہیں کرتے، میری الگ طرح کی سوچ ہے۔