ایشین گیمز: قومی ہاکی ٹیم 21 ستمبر کو چین روانہ ہوگی
09-13-2023
(لاہور نیوز) ایشین گیمز میں شرکت کے لیے قومی ہاکی ٹیم 21 ستمبر کو چین روانہ ہو گی۔
ایونٹ میں پاکستان، بھارت، بنگلا دیش، جاپان، سنگاپور اور ازبکستان کو پول اے میں شامل کیا گیا ہے، قومی ہاکی ٹیم 24 ستمبر کو سنگاپور، 26 ستمبر کو بنگلا دیش اور 28 ستمبر کو ازبکستان کے خلاف میچز کھیلے گی، 30 ستمبر کو پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ گرین شرٹس 2 اکتوبر کو جاپان کیخلاف آخری پول میچ کھیلیں گی۔ اس حوالے سے ٹیم مینجر سعید خان کا کہنا ہے کہ ایشین گیمز کی تیاریوں کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ہے، ایونٹ کی تیاری کیلئے کم وقت ملا مگر پھر بھی ایشین گیمز میں میڈل کیلئے پُرامید ہیں۔ قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپئن شہناز شیخ نے کہا ہے کہ ہاکی ٹیم کو دو سیشنز میں ٹریننگ کروا رہے ہیں، پلیئرز کی خامیوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، ایشین گیمز میں ایک نئی ٹیم دیکھنے کو ملے گی۔