انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کا اعلان، پنجاب گروپ آف کالجز نے میدان مارلیا
09-13-2023
(لاہور نیوز) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کردیا، صوبہ بھر میں پنجاب گروپ آف کالجز کے طلباء نے میدان مارلیا۔
لاہور بورڈ پنجاب گروپ آ ف کالجز نے اپنی اعلیٰ تعلیمی اور شاندار نتائج کی روایت برقرار رکھی ہے ، پنجاب گروپ آف کالج کے طلبا نے لاہور بورڈ میں انٹر پارٹ ٹو کی پہلی تین میں سے دوپوزیشنز حاصل کر لیں۔ غیر سرکاری طور پر انٹرمیڈیٹ کی ابتدائی 3 میں سے 2 پوزیشنز پنجاب کالج کے طلبا کے نام رہیں ، پنجاب کالج کے محمد احمد 1055 نمبر لے کر دوسری پوزیشن پر رہے جبکہ پنجاب گروپ آف کالجز کے سید محمد زوہیر علی نے 1050 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ محمد احمد اور سید زوہیر علی کا تعلق پنجاب کالج فیروز پور روڈ لاہور سے ہے، پنجاب کالج کے ہونہار طالب علموں نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر کے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان فیصل آباد بورڈ فیصل آباد انٹرمیڈیٹ نتائج میں پنجاب گروپ آف کالجزنے نمایاں پوزیشنز حاصل کی ہیں ، پنجاب کالج ڈائیوو روڈ فیصل آباد کی ردا وحید 1060 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آگئیں۔ پنجاب کالج جڑانوالہ روڈ فیصل آباد کی فاطمہ خان 1056 نمبر کے ساتھ تیسرے نمبر پر جبکہ پنجاب کالج رجانہ روڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے بلال رانا نے بھی 1056 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ملتان بورڈ ملتان میں بھی پنجاب گروپ آف کالجز کے طلباء چھائے رہے، پنجاب کالج ملتان رشید آباد کے احمد نے 1069 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی، پنجاب کالج بوریوالہ کی نور فاطمہ اور پنجاب کالج ملتان کے عبدالموید 1060 نمبروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے جبکہ پنجاب کالج کی مریم کھرل نے 1050 نمبروں کے ساتھ 5 ویں پوزیشن حاصل کی۔ سرگودھا بورڈ سرگودھا بورڈ میں بھی انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج میں مجموعی طور پر پہلی اور تیسری پوزیشنز پنجاب کالج کے نام رہیں، ہونہار طالبہ منیبہ نے 1051 نمبروں کے ساتھ سرگودھا بورڈ میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن اپنے نام کی جبکہ پنجاب کالج کی طالبہ آئینہ اقبال کی 1048 نمبروں کے ساتھ مجموعی طور پر تیسری پوزیشن ہے۔