پاکستانی روپیہ مستحکم، ڈالر کی قدر میں مزید کمی ریکارڈ

09-13-2023

(لاہور نیوز) پاکستانی روپے کی قدر مزید مستحکم ہو گئی، روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں آج بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپیہ 29 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ڈالر انٹر بینک میں 298 روپے 60 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ حالیہ کچھ دنوں کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بلند ترین سطح سے 8 روپے 50 پیسے تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔