پاکستان کے پاس بابراعظم کے علاوہ کوئی بیٹر نہیں جو خوف کی علامت ہو: سنیل گواسکر

09-13-2023

(ویب ڈیسک) ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں 228 رنز کی عبرتناک شکست پر سابق بھارتی کپتان سینل گواسکر بھی خاموش نہ رہ سکے اور کہا کہ پاکستان کے پاس بابراعظم کے علاوہ کوئی بیٹر ہی نہیں ہے۔

انڈین میڈیا سے بات کرتے ہوئے سنیل گواسکر نے پاکستانی بیٹنگ لائن پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پاکستانی بیٹرز نے بھارت کیخلاف بلےبازی کی مجھے سمجھ نہیں آیا، پاکستان کی بیٹنگ لائن میں کتنے کھلاڑی ہیں؟ بابراعظم کے علاوہ انکے پاس کوئی پلئیر ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستانی بیٹنگ لائن میں کوئی ایسا کرکٹر نہیں جو مخالف ٹیم کے بالرز کیلئے خوف کی علامت ہو۔ ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو ون ڈے میں دوسری بڑی شکست سے دوچار کیا تھا، قومی ٹیم بھارت کے 356 رنز کے ہدف کے تعاقب میں محض 128 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی۔