اینٹی کرپشن کا پرویز الہٰی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
09-13-2023
(لاہور نیوز) محکمہ اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی کے صدر صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق پرویز الہٰی کے خلاف مقدمہ ماسٹر پلان 2050 میں بے ضابطگیوں اور کرپشن پر درج کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ماسٹر پلان میں قصور کی اراضی کو غیر قانونی طور پر براؤن کیا گیا، پی ٹی آئی صدر کے خلاف مقدمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے میں درج کیا جائے گا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق کوٹلہ رائے ابوبکر کی اراضی پرویز الہٰی کے بیٹے کی ملکیت ہے۔ حکام نے کہا کہ چیئرمین ایل ڈی اے نے مونس الہٰی کے کہنے پر اراضی کے جعلی نقشے پر دستخط کیے، غیر ملکی کمپنی کے ساتھ سٹیج 5 پر ماسٹر پلان کی غیر قانونی منظوری دی گئی۔