سانحہ 9 مئی : چیئرمین پی ٹی آئی 14 میں سے 10 کیسز میں قصوروار قرار

09-13-2023

(ویب ڈیسک) سانحہ 9مئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے 14 مقدمات کی تفتیش مکمل کرلی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی 10نامزد مقدمات میں قصوروار قرار پائے گئے ہیں ۔

جے آئی ٹی حکام کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سوشل میڈیا سے متعلق 400 سے زائد شواہد ملے۔ گرفتار ملزمان کے بیانات اور نشاندہی پر چیئرمین پی ٹی آئی کو قصوروار قرار دیا گیا۔ جناح ہاؤس حملے میں براہ راست ملوث 80 ملزمان کے بیانات میں سازش کا عنصر واضع ہوا۔ 9مئی کے واقعات پر دوران تفتیش براہ راست سازش کے شواہد بھی ملے ۔چیئرمین پی ٹی آئی کے اپنے بیانات حالات سے متضاد پائے گئے۔ دیگر 9مقدمات میں بھی ٹھوس شواہد کی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی قصوروار قرار پائے گئے ہیں۔14مقدمات کا چالان جلد عدالت میں جمع کروادیا جائے گا۔