سوئی ناردرن کا گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، متعدد کنکشن منقطع

09-12-2023

(لاہور نیوز) گیس چوری کرنے والوں کے خلاف سوئی ناردرن کی ریجنل ٹیموں نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کے مختلف شہروں میں کامیاب چھاپے مار کر بجلی چور پکڑ لیے، کریک ڈاؤن کے دوران متعدد کنکشن منقطع کر کے مقدمات درج کرائے گئے۔

ٹیموں نے پشاور میں گیس کے براہ راست استعمال پر 8، غیر قانونی استعمال پر 12 گھریلو کنکشن منقطع اور 2 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ راولپنڈی میں گیس کے براہ راست استعمال پر 11 گھریلو اور کمپریسر استعمال کی وجہ سے 1 کنکشن منقطع کر دیا گیا۔ مردان میں جعلی گھریلو میٹرز پر 4 اور کمرشل استعمال پر 2 کنکشن منقطع کیے گئے۔ سیالکوٹ میں کمپریسر کے استعمال پر 8 گھریلو، تجارتی استعمال پر 1 جبکہ غیر قانونی توسیع پر 12 کنکشن منقطع کر دیئے گئے۔ سرگودھا میں میٹر ٹمپرنگ پر 17 براہ راست استعمال پر 1 جبکہ غیر قانونی توسیع پر9 کنکشن منقطع کئے گئے۔ گوجرانوالہ میں میٹر ٹمپرنگ پر 2، براہ راست استعمال پر 1، کمپریسر پر24 اور گھریلو کنکشن کے تجارتی استعمال پر 3 کنکشن منقطع کئے گئے۔ گجرات میں غیر قانونی توسیع پر 11، کمپریسر کے استعمال پر 1 اور گھریلو سے تجارتی استعمال پر 1 کنکشن منقطع کیا گیا۔ اسلام آباد میں گیس کے براہ راست استعمال پر 08 کنکشن منقطع کئے گئے۔ ساہیوال میں کمپریسر کے استعمال پر 1، غیر قانونی توسیع پر 3 اور میٹر ٹمپرنگ پر 19 کنکشن منقطع کر دیئے گئے۔ فیصل آباد میں کمپریسر کے استعمال پر 4 غیر قانونی توسیع پر 21 اور میٹر ٹمپرنگ پر 19 کنکشن منقطع کئے گئے۔ لاہور میں کمپریسر کے استعمال پر 2، گھریلو تجارتی استعمال پر 2، غیر قانونی توسیع پر 3، غیر قانونی ٹمپرنگ پر 1 اور میٹر ٹمپرنگ کی وجہ سے 34 کنکشن منقطع کئے گئے۔ بہاولپور میں کمپریسر کے استعمال پر 25، غیر قانونی توسیع پر 5 اور میٹر ٹمپرنگ پر 1 کنکشن منقطع کیا گیا۔ ملتان میں کمپریسر کے استعمال پر 7 گھریلو، غیر قانونی توسیع پر 14 اور کمرشل استعمال پر 1 کنکشن منقطع کیا گیا۔ شیخوپورہ میں کمپریسر کے استعمال پر 2 گھریلو اور غیر قانونی توسیع پر 11 کنکشن منقطع کئے گئے۔ ترجمان ایس این جی پی ایل کے مطابق ایس او پی کے مطابق حجم کی بکنگ کے لیے کیسز پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ گیس چوری کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق ایف آئی آر درج کرانے کے لیے مقامی تھانوں میں درخواستیں بھی جمع کرائی گئی ہیں۔