جنوبی لاہور 43 سال سے سیوریج اور واٹر سپلائی کے انفراسٹرکچر سے محروم
09-12-2023
(لاہور نیوز) جنوبی لاہور 43 سال سے سیوریج اور واٹر سپلائی کے انفراسٹرکچر سے محروم ہے۔ جناح ہسپتال سے ٹھوکر نیاز بیگ کا علاقہ پھر نظر انداز کر دیا گیا۔
جناح ہسپتال، شاہ دی کھوئی اور جوہر ٹاؤن میں نکاسی آب کا منصوبہ بنایا گیا۔ واسا نے ٹرنک سیوریج بچھانے کا منصوبہ ماسٹر پلان میں شامل کیا۔ واسا کا سیوریج کا منصوبہ فنڈز کی قلت کے باعث شروع ہی نہ ہو سکا۔ جناح ہسپتال سے ٹھوکر نیاز بیگ اور قطار بند روڈ تک ٹرنک سیوریج بچھایا جانا تھا۔ دو سال قبل کینال روڈ کو ٹھوکر نیاز بیگ تک اکھاڑنے کی منظوری دی گئی۔ تین سال بعد بھی منصوبے کی پری کوالیفکیشن کا بھی آغاز نہ ہو سکا۔ منصوبے کے تحت نہر کے دونوں اطراف میں ٹرنک سیور یج بچھائی جانی تھی۔ منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے ایک ارب 86 کروڑ کا تخمینہ لگایا گیا۔ جوہر ٹاؤن، کینال ویو ، فیڈرل کالونی، کھوکھر چوک کا سیوریج سسٹم بہتر ہونا تھا۔ ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا ہے کہ شہر میں سیوریج اور واٹر سپلائی کے لیے جامع پلان تیار کیا ہے۔ قطار بند روڈ ڈسپوزل اور ٹرنک سیوریج بھی ماسٹر پلان کا حصہ ہیں۔