ہارٹی کلچر سے متعلق تعلیم دینے کے لیے انسٹی ٹیوٹ بنانے کا فیصلہ

09-12-2023

(لاہور نیوز) شجرکاری کے فروغ کے لئے پنجاب حکومت کا اقدام سامنے آ گیا۔

ہارٹی کلچر سے متعلق تعلیم دینے کے لیے انسٹی ٹیوٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ انسٹی ٹیوٹ بنانے کے لیے پی ایچ اے کو ذمہ داری سونپ دی گئی۔ پی ایچ اے باغ جناح میں قائد اعظم انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹی کلچر بنائے گا۔ انسٹی ٹیوٹ میں افسران و طلبا کو شجرکاری بارے آگاہی دی جائے گی۔ پی ایچ اے نے نئے ادارے کی تشکیل کے لیے کنسلٹنٹ کی خدمات مانگ لیں۔ کنسلٹنٹ دو ماہ میں ادارے کی ڈیزائن رپورٹ جمع کروائے گا۔ ڈیزائن رپورٹ پر 17 لاکھ 76 ہزار روپے کا خرچہ ہو گا۔