ایجوکیشنل کمپلیکس میں ملازمین کی لیو انکیشمنٹ قانون میں تبدیلی کے خلاف ہڑتال

09-12-2023

(لاہور نیوز) ایجوکیشنل کمپلیکس میں ملازمین نے لیو انکیشمنٹ قانون میں تبدیلی کے خلاف ہڑتال کر دی۔

ایجوکیشن اتھارٹی، ڈائریکٹوریٹ آف کالجز اور ڈی پی آئی سکولز کے دفاتر میں کوئی کام نہ ہوا۔ ملازمین صبح سے کام چھوڑ کر سراپا احتجاج بن گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیو انکیشمنٹ کے قانون میں ترمیم واپس لی جائے ورنہ احتجاج جاری رہے گا۔