سوئی ناردرن گیس کمپنی کے نجی کنٹریکٹرز نے تمام ریجنز میں کام بند کر دیا

09-12-2023

(لاہور نیوز) سوئی ناردرن گیس کمپنی کے نجی کنٹریکٹرز نے تمام ریجنز میں کام بند کر دیا۔ کنٹریکٹرز نے لاہور پریس کلب کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا۔

مظاہرین نے کمپنی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ٹھیکیداروں کا کہنا تھا کہ کمپنی گزشتہ دو سال سے کام کروا رہی ہے مگر واجبات ادا نہیں کر رہی، واجبات نہ ملنے کی وجہ سے لیبر کو تنخواہ ادا کرنے سے بھی قاصر ہیں، مہنگائی کا دور ہے مگر سوئی ناردرن کمپنی کی جانب سے ریٹ بھی ریوائز نہیں کئے جا رہے۔ کنٹریکٹرز کا کہنا تھا کہ ہر بار یقین دہانی کرائی جاتی ہے مگر مطالبات پورے نہیں کئے جاتے، اگر واجبات ادا نہ کئے گیے تو کام نہیں کریں گے۔