نگران وزیراعلی جنوبی پنجاب کا دورہ کرنے کے بعد واپس لاہور پہنچ گئے

09-12-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی مسلسل 23 گھنٹے جنوبی پنجاب کا دورہ کرنے کے بعد واپس لاہور پہنچ گئے۔

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے پنجاب کی تمام نگران کابینہ سمیت تمام افسران کے ہمراہ دورہ کیا۔ محسن نقوی نے کابینہ کے ہمراہ ملتان، مظفر گڑھ کے 8 سرکاری ہسپتالوں، 2 تھانوں، دربار اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت سمیت میگا پراجیکٹ کے بھی دورے کئے۔ نگران وزیراعلی پنجاب نے بغیر پروٹوکول عوامی مسائل بھی سنے اور فوری ایکشن بھی لیا گیا۔ ملتان میں پہلی بار کابینہ کا اجلاس بھی ہوا۔ دورہ کے تمام اخراجات نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے اپنی جیب سے ادا کئے۔ عوامی مسائل کے حل کے لئے مسلسل کام کرنے پر جنوبی پنجاب کی عوام نے محسن رضا نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ ہسپتالوں میں ادویات کی عدم فراہمی، جگہ جگہ گندگی، ٹیسٹ فری نہ ہونے پر نگران وزیراعلی محسن نقوی برہم ہوئے۔ 1 ایم ایس سمیت 2 افراد معطل، 17 افسران و ملازمین کے خلاف انکوائری کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی ہر صورت ممکن بنائی جائے گی، پنجاب کے تمام ترقیاتی کاموں میں کسی صورت کرپشن قبول نہ ہو گی، پنجاب کے تمام ترقیاتی کاموں میں ہر گز غیر معیاری میٹریل استعمال نہ ہو گا، ایسا کرنے پر سخت ایکشن ہو گا، پنجاب کے تمام ترقیاتی کاموں کی تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔