بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں ، دو سو پانچ کنکشنز بجلی چوری کرتے پکڑے گئے

09-12-2023

(لاہور نیوز) بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری ہے۔ لیسکو ریجن میں چھٹے روز بھی آپریشن کیا گیا۔ دو سو پانچ کنکشنز بجلی چوری کرتے پکڑے گئے۔

بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائر کر دی گئیں۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 1 زرعی، 6 کمرشل اور 198 گھریلو تھے۔   لیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن میں بڑے زرعی اور کمرشل صارفین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ لیسکو چیف  انجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ جو لیسکو افسر یا ملازم بجلی چوری میں ملوث پایا گیا اس کو بھی سخت سزا دی جائے گی۔