بڑے بیٹے کی شادی پر جو غلطیاں کیں چھوٹے کی بار نہیں کروں گی: صبا فیصل
09-12-2023
(ویب ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ بڑے بیٹے کی شادی پر جو غلطیاں کیں چھوٹے بیٹے کی شادی پر وہ غلطیاں نہیں دہراؤں گی۔
حال ہی میں صبا فیصل نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات سمیت اپنے چھوٹے بیٹے کی شادی کے حوالے سے بھی بات کی۔ میزبان کی جانب سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے اپنے سب سے چھوٹے بیٹے ارسلان فیصل کی شادی کی تیاریاں کرلی ہیں؟ اور اگر کر لی ہیں تو کتنی تیاریاں کرلی ہیں ؟ جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس دفعہ میں ماضی میں کی گئی غلطی نہیں دہراؤنگی، جیسے بڑے بیٹے سلمان کی شادی کی تقریب 11 دن چلی تھی اس مرتبہ صرف میلاد، بارات اور ولیمہ ہوگا، پہلے بیٹے کی شادی کی طرح فضول خرچی سے پرہیز کیا جائے گا۔ صبا فیصل کا مزید کہنا تھا کہ میں نے بیٹے ارسلان کی شادی کے زیادہ تر کپڑے آن لائن آرڈر کیے ہیں، دلہا اور دلہن دونوں کا ہی ولیمے کا جوڑا ایک نامور ڈیزائنر سے بنوا رہی ہوں جبکہ بارات کا جوڑا بھی میں خود بنوانا چاہ رہی تھی لیکن میری بہو نے منع کردیا کہ وہ بارات کا جوڑا خود بنائیگی۔