نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان 14 ستمبر کو کیا جائے گا: سٹیٹ بینک

09-12-2023

(ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 14 ستمبر کو طلب کرلیا۔

ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کراچی میں منعقد ہوگا، جس میں مانیٹری پالیسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ترجمان سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اجلاس کے بعد پریس ریلیز کے ذریعے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔ سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود کا فیصلہ کرنے کا قانونی ادارہ ہے اور مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 14 ستمبر کو ہے جس میں شرح سود پر فیصلہ ہوگا۔ خیال رہے کہ رواں سال 31 جولائی کو گورنر سٹیٹ بینک نے شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔