یونیورسٹیاں بلااجازت عالمی این جی اوز اور ڈونرز سے رابطے نہ کریں: ایچ ای سی
09-12-2023
(ویب ڈیسک) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کو دفتر خارجہ کی اجازت کے بغیر بین الاقوامی این جی اوز اور ڈونرز سے رابطہ کرنے سے روک دیا ہے۔
ایجوکیشن کمیشن نے اپنی الحاق شدہ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو آگاہ کر دیا ہے۔ ہائیرایجوکیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ نے اس معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ ایچ ای سی کے مطابق ملک کی بہت سی یونیورسٹیاں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی این جی اوز کے ساتھ معاہدے کر رہی ہیں۔