190 ملین پاؤنڈز سکینڈل، شیخ رشید کا نیب تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار

09-12-2023

(ویب ڈیسک) 190 ملین پاؤنڈز سکینڈل میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نیب تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا۔

شیخ رشید نے نیب تحقیقاتی ٹیم کو طلبی کے نوٹس پر جوابی خط ارسال کردیا۔ سابق وفاقی وزیر کی جانب سے جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ القادر ٹرسٹ اور 190 ملین پاؤنڈز کیس کا کچھ علم ہے نہ ہی کوئی معلومات، القادر ٹرسٹ کیس میں گواہ بھی نہیں ہوں، طلبی کا نیب نوٹس غیر قانونی ہے واپس لیا جائے۔ واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو آج پیش ہونے کی ہدایت کی تھی، قومی احتساب بیورو نے شیخ رشید احمد کو کیس سے متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کا حکم دیا تھا۔