پرویز الہٰی کیخلاف جاری تھری ایم پی او کا حکم واپس لے لیا گیا
09-12-2023
(ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چودھری پرویز الہٰی کے خلاف جاری ایم پی او حکم واپس لے لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں چودھری پرویز الہٰی کے ایم پی او آرڈر کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی۔ اس حوالے سے ڈی سی اسلام آباد نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کیا کہ پرویز الہٰی کیخلاف جاری ایم پی او کا حکم واپس لے لیا یہے جس پر عدالت نے مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الہٰی کی درخواست نمٹا دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ مزید جس ایف آئی آر میں گرفتار کیا ہے وہ نمبر لکھوا دیں۔ واضح رہے کہ عدالت نے پرویز الہٰی کو تھری ایم پی او آرڈر معطل کر کے رہا کرنے کا حکم دیا تھا اور ڈی سی اسلام آباد کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا۔