عوام کے لیے اچھی خبر،چینی کی قیمتوں میں بڑی کمی
09-12-2023
(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کی تھوک مارکیٹ میں چینی کی قیمت 6 روپے کم ہوگئی جب کہ پرچون میں چینی سستی نہ ہوسکی۔
شوگرڈیلرزکے مطابق لاہور کی تھوک مارکیٹ میں چینی 6 روپے کمی کے بعد 162 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے جب کہ آئندہ دنوں قیمت مزید کم ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب پرچون کی دکانوں پرچینی 175 سے 180 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے، دکانداروں کا کہنا ہے چینی مہنگی خریدی ہے، فوری طور پر سستی کیسے کرسکتے ہیں۔