بہار کالونی: سیف سٹیز کی نشاندہی پر منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ اشیا برآمد
09-12-2023
(لاہور نیوز)لیاقت آباد پولیس اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی مشترکہ کارروائی کے دوران منشیات فروش قانون کے شکنجے میں آگیا۔
سیف سٹی ترجمان کے مطابق سیف سٹیز مانیٹرنگ ٹیم نے بہار کالونی کے علاقے میں مشکوک شخص کو دیکھا، لیاقت آباد پولیس کو فوری مشتبہ شخص کو چیک کرنے کی ہدایت کی گئی، دوران چیکنگ ملزم سے 1کلو اور 500 گرام چرس برآمد ہوئی۔ اس حوالے سے ایس پی عمارہ شیرازی کا کہنا تھا کہ ملزم پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کا کام کرتا ہے، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے،منشیات کے ناسور کے خاتمے کیلئے منشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاوْن جاری رہے گا۔