بھارت کیخلاف ناقص کارکردگی پر شاہد آفریدی کا ردعمل بھی آگیا

09-12-2023

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف بد ترین شکست اور ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ردعمل بھی آگیا۔

بھارت سے شکست کے بعد شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'جیت اور ہارمقابلے کا حصہ ہے لیکن جیت کے لیے نہ لڑنا برا ہے، بھارت نے پاکستان کیخلاف میچ کے دوران ہر شعبہ میں بہترین کار کردگی دکھائی'۔ شاہد آفریدی نے ویرات کوہلی کو ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 13ہزار رنز مکمل کرنے اور پاکستان کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرنے پر کوہلی اور کے ایل راہول کو  مبارک باد بھی دی۔ شاہد آفریدی نے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ  آپ اگلے میچ میں اچھی کاردکرگی دکھا سکتے ہیں۔ Winning/losing is part of competing, but not putting up a fight, not showing intent to win is just poor. Exactly what I was referring to in my previous tweet.India played as #1 on the field, batting & bowling. Congrats @imVkohli on achieving another dream milestone of ODI runs… — Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) September 11, 2023 یاد رہے کہ پیر کے روز ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو 228 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی، بھارت کے 356 رنز کے جواب میں قومی ٹیم 32 اوورز میں صرف 128 رنز بناسکی۔ واضح رہے کہ پاکستان کےخلاف ون ڈے کرکٹ میں بھارت کی یہ سب سے بڑی کامیابی ہے، پاکستان کی ون ڈے کی تاریخ میں رنز کے اعتبار سے یہ دوسری بدترین شکست ہے، اس سے قبل پاکستان 2009 میں سری لنکا سے 234 رنز سے ہارا تھا۔