انسداد دہشتگردی عدالت کا چودھری پرویز الہٰی کا تھیلیم سکین کرانے کا حکم

09-12-2023

(ویب ڈیسک) جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے چودھری پرویز الہٰی کے تھیلیم سکین کی درخواست منظور کر لی۔

چودھری پرویز الہٰی کے وکیل کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، ان کے ذاتی معالج کو تھیلیم سکین کی نگرانی کرنے کی اجازت دی جائے۔ درخواست میں کہا گیا کہ چودھری پرویز الٰہی تھیلیم سکین کا خرچہ خود اٹھانے کو تیارہیں، جس پر خصوصی عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے تھیلیم سکین کرانے کے انتظامات کرنے کا حکم جاری کر دیا۔