حارث اور نسیم کی انجری: ٹیم مینجمنٹ نے شاہنواز دھانی اور زمان خان کو سری لنکا بلا لیا

09-12-2023

(لاہور نیوز) حارث رؤف اور نسیم شاہ کی انجری کے بعد پاکستان نے شاہنواز دھانی اور زمان خان کو بیک اپ کے طور پر بلا لیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں کی فٹنس کو مدنظر رکھتے ہوئے دھانی اور زمان کو بلایا گیا ہے، نسیم یا حارث ٹورنامنٹ سے باہر ہوئے تو ان کے متبادل دونوں کو شامل کیا جائے گا۔ قومی ٹیم مینجمنٹ اے سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے حارث رؤف اور نسیم شاہ کی عدم دستیابی پر متبادل کی درخواست کرے گی۔