نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا رات گئے خستہ حال نواب پور روڈ کا دورہ

09-12-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی نے رات گئے ملتان کی 4 برس سے خستہ حال نواب پور روڈ کا دورہ کر کے معائنہ کیا۔

وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی نے مقامی دکانداروں سے ملاقات کی، دکانداروں نے خراب سڑک کے باعث مشکلات کے بارے شکایات کیں، صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری تعمیرات و مواصلات کو نواب پور روڈ کی تعمیر کیلئے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سٹرک کو جلد تعمیر و بحال کیا جائے گا۔