پپیتے کے بیج صحت کیلئے کتنے مفید ہیں؟ماہرین کی تحقیق سامنے آگئی

09-11-2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے پپیتے کے بیجوں سے حاصل ہونیوالے فوائد بارے تحقیق جاری کردی ۔

تفصیلات کےمطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ پپیتے کے بیج میں پیپین نامی ایک خامرہ پایا جاتا ہے جو ہاضمے میں مدد دیتا ہے،ہاضمے کو بہتر کرنے کے لیے اور مسائل سے بچنے کے لیے ایک چائے کا چمچہ تازہ پپیتے کے بیج کھانے کے بعد کھائے جاسکتے ہیں۔اسی طرح یہ بیج اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتے ہیں جو جسم سے زہریلے مواد کو نکال کر جگر کے فعل کو بہتر کرتے ہیں۔ پپیتے کے بیج میں موجود یہ مرکبات جگر کو زہریلے مواد سے پاک کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پپیتے کے بیجوں میں موجود فلیونائیڈ اور فینولک مرکبات سوزش کم کرنے اور آرتھرائٹس جیسی کیفیات سے راحت بخشنے مدد دیتے ہیں جبکہ وٹامن سی سے بھرپور پپیتے کے بیج مدافعتی نظام کو بہتر کرنے اور کولیجن کی پیداوار میں مدد دیتے ہیں جو جِلد، بالوں اور ناخنوں کی صحت کے لیے مفید ہوتا ہے۔