سٹاک مارکیٹ مندی کا شکار، تاجروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

09-11-2023

(لاہور نیوز) کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں مندی کا شکار رہی جس سے تاجروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی، 100 انڈیکس 147 پوائنٹس کمی سے 45 ہزار 865 پوائنٹس پر بند ہوا۔سٹاک مارکیٹ میں 7 ارب 42 کروڑ 95 لاکھ 93 ہزار 963 روپے مالیت کے 14 کروڑ 1 ایک لاکھ 83 ہزار 512 شیئرز کا لین دین ہوا۔