نگران وزیراعلیٰ کا ملتان میں نشتر ہسپتال ٹو کا دورہ، آوٹ ڈور شعبوں کا معائنہ کیا
09-11-2023
(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ملتان میں نشتر ہسپتال ٹو کا دورہ کیا۔
اپنے دورے کے دوران محسن نقوی نے آوٹ ڈور شعبے کے مختلف حصے دیکھے۔ انہوں نے زیر تکمیل ایمرجنسی، ویٹنگ ایریا ، ایڈمن بلاک، ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کا معائنہ بھی کیا۔ محسن نقوی نے فارمیسی، آپریشن تھیٹرز، سی ٹی سکین اور بیسمنٹ کا بھی وزٹ کیا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سرائے اور کیفے کا بھی دورہ کیا۔ سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور نشتر ٹو کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے تعمیراتی اور دیگر امور کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا منصوبے کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے، نشتر ٹو کو جلد فنکشنل کیا جائے، نشتر ٹو ہسپتال ملتان اور گرد و نواح کے عوام کی اشد ضرورت ہے، نشتر ٹو کی تکمیل سے نشتر ہسپتال پر بوجھ کم ہو گا۔ صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹریز اور حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔