گھوڑا چوک فلائی اوور کی تعمیر کے سلسلے میں ٹریفک ایڈوائزری جاری

09-11-2023

(لاہور نیوز) سی بی ڈی پنجاب نے گھوڑا چوک فلائی اوور کی تعمیر کے سلسلے میں ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی۔

سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ نے پورے شہر میں سائن بورڈ لگا دیئے۔ سی ٹی او لاہور نے 9 اِنسپکٹرز، 42 وارڈنز اور 22 ٹریفک اسسٹنٹس پر مشتمل ٹیم تعینات کی ہے۔ ٹریفک ڈائیورشن پلان کے مطابق والٹن روڈ سے کیولری، گلبرگ اور فردوس مارکیٹ جانے کے لئے کیولری گراؤنڈ سٹریٹ نمبر 6، 5، اور 2 مختص کی گئی ہیں۔ گلبرگ اور فردوس مارکیٹ سے والٹن روڈ کے لئے خورشید عالم چوک سے آر اے بازار  اور وہاں سے بائیں مڑ کر براستہ احمد بخش روڈ سے جناح فلائی اوور کیولری جا سکتے ہیں۔ سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کا کہنا ہے کہ ٹریفک پلان شہریوں کی آسانی کے لئے بنایا گیا ہے۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ تعمیراتی عمل کے دوران ٹریفک پلان پر عمل کریں۔