ایشیا کپ: بارش رک گئی، ریزرو ڈے پر پاک بھارت میچ شروع

09-11-2023

(لاہور نیوز) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ریزرو ڈے پر بارش رکنے کے بعد پاک بھارت میچ تاخیر سے شروع ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق میچ ریزرو ڈے پر بارش کے باعث ایک گھنٹہ اور 40 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا ہے، اوورز میں کوئی کٹوتی نہیں کی گئی، میچ مکمل 50اوورز کا ہوگا۔اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے سٹیڈیم پہنچتے ہی موسلا دھار بارش شروع ہو گئی تھی جو کہ اب تھم چکی ہے ، قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حارث رؤف انجری کا شکار ہو گئے، ریزرو ڈے پر بھارت کے خلاف میدان میں نہیں اتریں گے ۔ واضح رہے کہ کولمبو میں جاری اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔گزشتہ روز بارش کی وجہ سے صرف 24.1 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا، جس میں بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔ ایشیاکپ کے سُپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے اہم میچ کو مسلسل بارش اور گراؤنڈ فیلڈ خراب ہونے کی وجہ سے معطل کر کے ریزرو ڈے پر منتقل کردیا گیا تھا، ریزرو ڈے پر آج وہیں سے کھیل شروع ہو گا جہاں گزشتہ روز ختم ہوا تھا۔