ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے کوڑے کو آگ لگانے والوں کیخلاف کارروائیاں شروع
09-11-2023
(لاہور نیوز) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے کوڑے کو آگ لگانے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا۔
ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے گزشتہ 30 روز میں 150 سے زائد چالان، 60 ایف آئی آر درج کروائی گئیں،کوڑے کو آگ لگانے کے جرم میں 5 لاکھ 30 ہزار روپے سے زائد کے چالان کیے گئے، شہر کے تمام ٹاؤنز میں سکریپنگ ایکٹیویٹی کا بھی آغاز ہوگیا۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی سموگ کی روک تھام کیلئے تمام ممکن اقدامات کر رہی ہے، لوگوں سے گزارش ہے سموگ سے بچاؤ کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کا ساتھ دیں۔