روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی
09-11-2023
(لاہور نیوز) امریکی کرنسی کی مسلسل گراوٹ کے باعث پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 45 پیسے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 301 روپے 50 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 302 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔