شاہین کی بھارتی کرکٹر بمرا کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد، خصوصی تحفہ دیا

09-11-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمرا کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دی اور تحفہ پیش کیا۔

پاکستانی فاسٹ باؤلر نے بھارتی کرکٹر جسپریت بمرا سے ملاقات کی اور انہیں بیٹے کے لیے تحفہ دیا اور ساتھ ہی مبارکباد بھی پیش کی۔ خیال رہے بھارتی باؤلر جسپریت بمرا کے ہاں 4 ستمبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، جس کی وجہ سے وہ ایشیا کپ کے بقیہ میچز چھوڑ کر وطن واپس چلے گئے تھے۔ Spreading joy Shaheen Afridi delivers smiles to new dad Jasprit Bumrah #PAKvIND | #AsiaCup2023 pic.twitter.com/Nx04tdegjX — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 10, 2023 پی سی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین نے بمرا کی جانب بڑھتے ہوئے انہیں والہانہ انداز میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ چھوٹے شہزادے کے لیے ایک چھوٹا سا تحفہ ہے، میں نے سوچا کہ مجھے اسے دے دینا چاہیے، اللہ انہیں ہمیشہ خوش رکھے اور وہ نیا بمرا بن جائے۔ جواب میں بمرا نے شاہین کا بہت شکریہ ادا کیا اور دونوں نے ہاتھ ملایا۔