قومی ایئرلائن مالی بحران کا شکار،ملازمین تنخواہوں سے محروم
09-11-2023
(لاہور نیوز) قومی ایئرلائن پی آئی اے کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا، مالی مشکلات کے باعث پی آئی اے کے تمام ملازمین کوتنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوسکی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے ملازمین تاحال اگست کی تنخواہوں سےمحروم ہیں، مہنگائی کے باعث تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے پی آئی اے ملازمین سخت پریشانی کا شکار ہیں۔ پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی طرف سے قومی ایئرلائن کے اکاؤنٹس منجمد کرنے سے پی آئی اے کو الگ مشکلات کا سامنا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ حکومت نے فنڈز دینے کا وعدہ کیا ہے، امید ہےاسی ہفتے پی آئی اے کے تمام ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کردی جائےگی۔