چترال: سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک، 6 زخمی

09-10-2023

(لاہور نیوز) سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا،مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کی کارروائی کو بھرپور سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کی جانب سے علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کی تلاش اور خاتمے کے لئے کلیرنس آپریشن جاری رہے گا۔