بلوچستان سے 6 مقامی فٹبال کے کھلاڑی اغوا،مغویوں کی تلاش جاری
09-10-2023
(ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقے سوئی سے فٹبال کے 6 مقامی کھلاڑی اغوا ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سکیورٹی اداروں نے علاقے کی ناکابندی کر کے مغوی کھلاڑیوں کی بازیابی کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں،سوئی سے مقامی کھلاڑیوں کے اغوا کے معاملے پر نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اغوا کرنے والے دہشتگرد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرنٹیرکور بلوچستان کھلاڑیوں کی بخیریت واپسی کیلئے آپریشن کو لیڈ کررہی ہے، امید ہے بچوں کو بحفاظت بازیاب کرالیں گے۔