پنجاب کی دیہی یونین کونسلز پر کوڑا ٹیکس کا نفاذ
09-10-2023
(ویب ڈیسک) محکمہ بلدیات نے پنجاب بھر کی 2 ہزار468 دیہی یونین کونسلز پر کوڑا ٹیکس کا نفاذ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کوڑا ٹیکس کی مد میں رہائشی گھروں سے 50 روپے ماہانہ اور دکانوں سے 100 روپے ٹیکس لیا جائے گا جبکہ پیٹرول پمپ، شادی ہالز اور سروس اسٹیشنز پر ایک ایک ہزار روپے کوڑا ٹیکس عائد کیا گیا ہے، انڈسٹریل یونٹ سے دو ہزار روپے ماہانہ ٹیکس لیا جائے گا۔ پروجیکٹ کے لیے 7404 سینٹری ورکرز بھرتی کر لیے گئے اور 12 ہزار ویلیج کونسلیں بھی بنا دی گئی ہیں۔ "دیہات چمکیں گے" پروگرام پر سالانہ پانچ ارب 18لاکھ 28ہزار روپے خرچ ہوں گے اور 4 ارب اڑھائی کروڑ روپے ٹیکس کی مد میں اکٹھے ہوں گے۔ دوسری جانب سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر محمد ارشاد کا کہنا ہے کہ منصوبے کے تحت شہروں کی طرز پر دیہاتوں میں صفائی کی سہولتیں فراہم ہوں گی، منصوبے کی کامیابی کے لیے ٹیکس عائد کیا ہے، پٹواری لمبردار کوڑا ٹیکس اکٹھا کرنے میں مدد کریں گے۔