ناقص کارکردگی، تین پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شوکاز نوٹسز جاری
09-10-2023
(لاہور نیوز) اشیائے خورونوش کے معیار اور قیمتوں کی نگرانی میں کوتاہی برتنے پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے تین پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔
ترجمان ڈی سی لاہورکے مطابق مجسٹریٹ نوریز ہمایوں تحصیل دار شالیمار کو ناقص کارکردگی پر شو کاز نوٹس جاری کیا گیا، مجسٹریٹ نجیب اللہ ریونیو آفیسر تحصیل سٹی کو فیلڈ میں نہ جانے پر شوکاز جاری ہوا،مجسٹریٹ مجاہد ضیاء تحصیل دار تحصیل سٹی کو بھی ناقص کارکردگی پر شوکاز جاری کیا گیا۔ ڈی سی لاہور کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مجسٹریٹس تین روز میں نوٹس کا جواب دیں ورنہ اختیارات واپس لے لیے جائیں گے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مختص علاقوں میں خود جانے کے پابند ہیں۔