میڈیکل سٹورز سے انسولین، امراض قلب اور بلڈ پریشر کی ادویات غائب

09-10-2023

(ویب ڈیسک) لاہور کے میڈیکل اسٹورز کو انسولین، امراض قلب، بلڈ پریشر اور دیگرادویات کی کمی کا سامنا ہے۔

میڈیکل سٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ میڈیکل سٹورز  پر  6 ماہ سے انسولین کی کمی چل رہی ہے، انسولین کی متبادل دوا کی سپلائی بھی مارکیٹ میں نہیں آرہی ہے۔ میڈیکل سٹورزمالکان کے مطابق انسولین کی قیمت 1200 روپے سے بھی بڑھ گئی ہے لیکن اس کے باوجود انسولین کی قلت ہے۔ دوسری جانب دوا ساز کمپنیوں کا کہنا ہے کہ  خام مال نہ ہونےکی وجہ سے انسولین نہیں بن رہی ہے۔