ایشیا کپ سپر فور مرحلہ : پاکستانی باؤلرز نے بھارتی اوپنرز کو پویلیئن کی راہ دکھا دی

09-10-2023

(ویب ڈیسک) ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کے اہم معرکے میں پاکستانی باؤلرز نے بھارتی اوپنرز کو پویلیئن کی راہ دکھا دی۔

کولمبو میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم معرکے میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارتی اوپنرز نے کھیل کا جارحانہ آغاز کیا، بھارتی کپتان روہت شرما 56 رنز پر شاداب خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ شبمن گل 58 رنز شاہین آفریدی کی بال پر پویلیئن لوٹے۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بولنگ کا فیصلہ پچ دیکھ کر کیا ہے، ہمارا آج کے میچ پر فوکس ہے، ہماری ٹیم اچھا کھیل رہی ہے۔ دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ وہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے، کوشش ہوگی کہ بڑا ٹوٹل بنائیں۔ روہت شرما کا کہنا تھا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، شریاس ایئر کی جگہ کے ایل راہول شامل جبکہ جسپریت بمرا کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ پاکستانی ٹیم 3 فاسٹ اور 3 سپنرز کے ساتھ گراؤنڈ میں اتر ی ہے، فاسٹ باؤلنگ کے شعبے میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو فہیم اشرف سپورٹ کررہے ہیں، سپنرز میں نائب کپتان شاداب خان، افتخار احمد اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔ ٹاپ آرڈر میں فخر زمان، امام الحق اور کپتان بابراعظم ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بنانے کی کوشش کریں گے، محمد رضوان وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔