ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ: بلیو ٹوتھ ڈیوائس سے نقل کرنیوالے درجنوں امیدوار گرفتار
09-10-2023
(لاہور نیوز) ملک بھر میں میڈیکل کالجز میں داخلے کے لئے ایم ڈی کیٹ کا امتحان آج لیا جا رہا ہے۔
کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ ہو رہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں طلبا حصہ لے رہے ہیں۔ حکام وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کے انٹری ٹیسٹ کیلئے امتحانی مراکز پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور بعض امتحانی مراکز پر دفعہ 144 بھی نافذ کی گئی ہے۔ دوسری جانب محکمہ اعلیٰ تعلیم نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا پرچ آؤٹ کرانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ اس حوالے سے سیکرٹری اعلیٰ تعلیم نے بتایا کہ بلیو ٹوتھ ڈیوائس سے نقل کرنے والے درجنوں امیدواروں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ سیکرٹری تعلیم نے بتایا کہ بلیوٹوتھ سے ٹیسٹ کو آؤٹ کرانے والے خفیہ گروہ کی اطلاع ملی تھی، اطلاع ملی کہ ایک گروہ بلیو ٹوتھ ڈیوائسز سے طلبا کو ٹیسٹ میں مدد کرے گا، ڈیوائس سے امتحانی ہالوں میں امیدواروں نے پرچہ آؤٹ کر کے حل کرنا تھا۔