ٹاؤن شپ: سیف سٹیز کی نشاندہی پر دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
09-10-2023
(لاہور نیوز) پولیس نے سیف سٹیز کی نشاندہی پر ٹاؤن شپ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق دو رکنی گینگ موبائل،نقدی اور موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہے، ملزمان کے قبضے سے 5 عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں، پستول اور 5 لاکھ نقدی برآمد کر کے ضابطے کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ایس پی ارسلان زاہد کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ڈکیت گینگ کی گرفتاری کے لیے مشترکہ آپریشن کیا، جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے لیے سیف سٹی کیمرے مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔