پٹرول بم پھر تیار، 15 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

09-10-2023

(ویب ڈیسک) اگلے ہفتے پٹرولیم مصنوعات فی لیٹر 15 روپے تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل 5 ڈالر فی بیرل مہنگا ہوچکا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی بلند ہوتی قیمتیں پاکستان میں مہنگائی کے نئے طوفان کے خدشات کو جنم دے رہی ہیں۔ ڈالر کی قیمت میں مزید کمی نہ ہوئی تو 16 ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گلف مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت88 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 93 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔